10
پشاور( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، جنہیں بوم بوم لالا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے عید کے موقع پر انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں گھر کے پرسکون ماحول میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے فیملی ٹائم کا کیپشن دیا۔ اس کے علاوہ پوسٹ کی دوسری تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ تیسری تصویر میں ایک خوبصورت کیک دکھایا گیا ہے، جبکہ چوتھی تصویر میں وہ بار بی کیو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔