کوالالمپور ( مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ عید کے دوسرے روز کوالالمپور کے قریب پوترا ہائٹس میں گیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں گیس کی لائن پھٹنے سے شدید آگ پھیل گئی۔ملائیشیا کی نیوز ایجنسی کے مطابق، ڈپٹی پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا، اور 112 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 63 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پیٹروناس، ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس پائپ لائن کو الگ کر کے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔سیلنگور کے وزیراعلی امیر الدین شری نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے حفاظتی تدابیر کے طور پر قریبی گھروں کو خالی کروا لیا ہے، اور رہائشیوں کو قریبی مساجد میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوالالمپور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، 100 سے زائد زخمی، مکانات کو بھی نقصان
6