کراچی( اباسین خبر)متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں مافیا بغیر کسی پشت پناہی کے نہیں چل سکتا اور چوروں و ڈاکوں کو مکمل تعاون حاصل ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے رمضان کے دوران کراچی کی گلیاں خون سے رنگی رہیں اور شہر کی سڑکیں غفلت اور بے رحمی کی داستان سنا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں نوجوان ڈکیتی کی مزاحمت پر مارے گئے اور ڈمپر کی وارداتوں کا تسلسل خاص وجوہات کی بنا پر جاری ہے۔صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم ان حادثات کے تواتر پر پٹیشن دائر کرنے جا رہی ہے اور متاثرین بھی اس حوالے سے قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے عدالتوں کی غفلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے چھوٹے مسائل پر سوموٹو لینے والی عدالتیں آج بھی سیکڑوں کیسز پر کوئی فیصلہ نہیں دے پا رہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں چوروں اور ڈاکوں کو تعاون مل رہا ہے اور پولیس کے ایس ایچ او خود اپنے گاں سے ڈاکو لے کر آ رہے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے سندھ کے شہریوں کو پنشن سے محروم رکھنے پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایم کیو ایم نے پنشنرز کے حقوق کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور سندھ کے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی دونوں کا سب سے بڑا حصہ فراہم کرتا ہے۔کنوینئر ایم کیو ایم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت سے پیکا قانون بنایا جائے اور سڑکوں پر آنے کا ایم کیو ایم کا آئینی و قانونی حق ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا سندھ میں مافیا کی پشت پناہی کا الزام، کراچی کے شہریوں کے حقوق کی جنگ کا اعلان
7