10
لاہور( اباسین خبر)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈان کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ وہ غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گی، خاص طور پر عید کے دوران جب لوگ اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔