لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ، کامیڈین، گلوکارہ و ماڈل وینا ملک طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپس آ رہی ہیں۔ وینا ملک نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروا رہی ہیں اور جلد ہی نئے پروجیکٹ کے ساتھ شائقین کے سامنے آئیں گی۔اداکارہ نے اپنی میوزک ویڈیوز کا بی ٹی ایس شیئر کیا تھا جس میں ان پر نیا گانا بھی تھا، تاہم وہ ویڈیو اب ہٹا دی گئی ہے۔ وینا ملک کی پوسٹس میں ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، جس کے بارے میں اداکارہ بات کرنے سے گریز کرتی ہیں۔وینا ملک اس وقت متعدد پروجیکٹس میں مصروف ہیں، جن میں ایک مزاحیہ شو اور میوزک البم شامل ہے۔ انہیں حال ہی میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
وینا ملک شوبز میں واپسی کے لیے تیار، نیا میوزک البم اور ویڈیو کی ریکارڈنگ جاری
8