لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے لاہور قلندرز نے معروف جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو اس اہم عہدے پر فائز ہوں گے۔ٹیم نے بتایا کہ رسل ڈومینگو، ڈیرن گف کی جگہ لیں گے، جنہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیابی سے معذرت کر لی تھی۔ رسل ڈومینگو ایک تجربہ کار کوچ ہیں اور اس سے قبل جنوبی افریقا اور بنگلادیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔رسل ڈومینگو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لاہور قلندرز کے ساتھ پی ایس ایل 2025 کے سیزن کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور جلد از جلد کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سے مل کر شاندار سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہوگی اور وہ پوری محنت کریں گے تاکہ سب کا فخر بن سکیں۔
لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو پی ایس ایل 10 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر لیا
11