لاہور( اباسین خبر)او پی ایف کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے اور ہم دنیا کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منزلیں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی ہے۔محمد افضال بھٹی نے یہ بھی کہا کہ اپریل میں او پی ایف کنونشن ایک نئے باب کا آغاز کرے گا، جہاں اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت، ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین سی ایم پنجاب کمیٹی عدنان چھٹہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے پہلے 365 دنوں میں 90 سے زائد عوامی فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، جو عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سمت میں اہم قدم ہیں۔
پاکستان میں معاشی استحکام، اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے: محمد افضال بھٹی
8