ماونٹ مانگا نوئی( سپورٹس ڈیسک)ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔ ماونٹ مانگا نوئی میں گزشتہ روز بارش کے بعد ٹاس میں تاخیر ہوئی جس کے باعث میچ کی اننگز 42، 42 اوورز تک محدود کردی گئیں۔پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان بریسویل نے 40 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کے بالرز نے اچھا کھیل پیش کیا، نسیم شاہ نے 3، عاکف جاوید نے 3 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، تاہم امام الحق کو چہرے پر چوٹ لگنے کے بعد انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ اس کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت داری قائم کی، لیکن 73 کے اسکور پر عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔اس کے بعد پاکستان کی وکٹس کا گرنا جاری رہا اور 33.4 اوورز میں 176 رنز پر 6 کھلاڑی آٹ ہوچکے تھے۔ محمد رضوان 37، سلمان آغا 11 اور فہیم اشرف 3 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ پچ پچھلے میچ سے مختلف ہے، اور ٹیم کو امید ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 265 رنز کا ہدف دیا، سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری
7