8
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں مستونگ لک پاس پر دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا۔ بی این پی سربراہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، اور یہ رویہ افسوس ناک ہے۔انتظامیہ نے بی این پی کے قافلے کو کوئٹہ میں داخلے سے روکنے کے لیے مستونگ اور دیگر مقامات پر کنٹینرز لگا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ، کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس گزشتہ 4 روز سے معطل ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔