لند ن ( شوبز ڈیسک)برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ چار مختلف خواتین نے ان الزامات کے تحت پولیس سے رجوع کیا ہے، جن میں سے دو نے جنسی زیادتی، ایک نے زبردستی جنسی عمل اور ایک نے جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔روسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے افراد سے رابطے کی اپیل کی گئی ہے۔یہ الزامات سب سے پہلے ستمبر 2023 میں منظر عام پر آئے جب سنڈے ٹائمز، دی ٹائمز اور چینل 4 کی ڈسپیچز نے الزامات پر مبنی رپورٹس شائع کیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعات 1999 سے 2005 کے درمیان لندن اور بورنماتھ کے مختلف علاقوں میں پیش آئے تھے۔واضح رہے کہ 49 سالہ رسل برانڈ 2 مئی کو لندن کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کے علاوہ ٹی وی، ریڈیو اور فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں اور ماضی میں اپنے متنازع بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں۔
برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد، پولیس نے تحقیقات شروع کردی
6