لاہور( اباسین خبر)معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ اور اپنے تجربے سے متعلق تفصیلا بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کا خود کو سوارنا اور اپنی اہلیہ کے لیے خوبصورت دکھنا شریعت میں جائز ہے، بشرطیکہ وہ اس عمل کو اسلامی اصولوں کے دائرے میں رہ کر کریں۔مولانا طارق جمیل نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں زیب و زینت کی اہمیت ہے اور مردوں کو اپنی خوبصورتی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ اپنی اہلیہ کو خوش رکھ سکیں۔ انہوں نے اس موضوع پر مختلف روایتوں اور احادیث کا حوالہ بھی دیا، جن میں زیب و زینت کو اسلام کے حکم کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔پوڈکاسٹ کے دوران مولانا طارق جمیل نے مختلف موضوعات پر بھی گفتگو کی اور شریعت کی روشنی میں اس بات کو واضح کیا کہ مردوں کو اپنی خوبصورتی کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔
شریعت میں زیب و زینت جائز،مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی
10