10
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر بے حد خوش ہیں۔ نیپیئر میں موجود اظہر عباس نے بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھا اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ آج فخر محسوس کر رہے ہیں اور خوش ہیں کہ ان کے بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔اظہر عباس کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کرکٹ میں کامیاب کھلاڑی بنیں گے۔یاد رہے کہ محمد عباس نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میچ میں پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 26 گیندوں پر برق رفتار 52 رنز بنائے۔