16
لاہور ( اباسین خبر)لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان افتخار اور اس کی بیوی آمنہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں، جو دفاتر جانے والوں کی ریکی کر کے وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ٹان شپ اور گرین ٹان سمیت مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ جوڑا 6 سال قبل بھی گرفتار ہو چکا تھا۔