کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے فوارہ چوک کے قریب احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، جس میں 35 سے 40 مظاہرین کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کا ذکر ہے۔مقدمے کے مطابق سمی دین بلوچ سمیت 5 افراد گرفتار کیے گئے، تاہم گرفتاری کے دوران متعدد مظاہرین رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ گزشتہ روز بلوچ یک جہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی کال دی گئی تھی۔ مظاہرین جب فوارہ چوک پہنچے تو پولیس نے انہیں کراچی پریس کلب کی طرف بڑھنے سے روک دیا اور لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔ سمی دین بلوچ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں فوارہ چوک احتجاج، مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار
19