13
خیبر پختون خوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی بلوچستان کی ماہانہ تنخواہ خیبر پختون خوا کے آئی جی سے 3 لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان کے ایس پی کی تنخواہ خیبر پختون خوا کے ایس پی سے 2 لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا نے پولیس فورس کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے وزیراعلی کو خط ارسال کر دیا ہے۔