ممبئی ( شوبز ڈیسک)مشہور بھارتی گلوکار اے آر رحمن کے مذہب تبدیل کرنے کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے، جس کا حال ہی میں بھارتی فلم ساز راجیو مینن نے اپنے انٹرویو میں ذکر کیا۔ راجیو مینن نے بتایا کہ اے آر رحمن ایک ہندو موسیقار شیکھر کے گھر پیدا ہوئے تھے اور ان کا پیدائشی نام دلیپ کمار تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد اسلام قبول کیا اور ان کا نام اللہ رکھا رحمن رکھا گیا۔راجیو مینن نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب اے آر رحمن کو ہندی زبان بالکل نہیں آتی تھی، اور وہ اور اسلامی اسکالرز کے درمیان مترجم کے طور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رحمن پر اسلام قبول کرنے کے حوالے سے خاندان کی جانب سے شدید دبا تھا، خاص طور پر بہنوں کی شادیوں کے بارے میں، لیکن موسیقی نے ان کو اس دبا سے نجات دلائی۔راجیو مینن نے یہ بھی بتایا کہ اے آر رحمن کا اسلام قبول کرنا ہندوستانی موسیقی اور قوالیوں کو دریافت کرنے کے لیے ایک نیا راستہ ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ اے آر رحمن نے 1980 میں اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔
اسلام قبول کرنے کے حوالے سے خاندان کی جانب سے شدید تھا: اے آررحمن کاانکشاف
6