اسلام آباد(اباسین خبر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ آخری حد تک عوام کو قرضوں سے نجات دلائیں گے۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج کا دن منفرد خوشی کا دن ہے اور بطور وزیرِ اعلی پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔شہباز شریف نے بتایا کہ بطور وزیرِ اعلی پنجاب 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبا میں مفت تقسیم کیے گئے، اور اگر نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، اور ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو وہ ملک کے سرمایہ بنیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان دنیا کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو ہنر فراہم کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، اور دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے اور اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں تبدیل کریں گے۔
دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام آخری پروگرام ہو: شہباز شریف
8