وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ادارے “امریکن اوور سائیٹ” نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔فوربز کے مطابق، مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ “امریکن اوور سائیٹ” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا، جو کہ فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔سگنل ایپ خودکار طور پر پیغامات کو حذف کرتا ہے، جسے “امریکن اوور سائیٹ” نے سرکاری ریکارڈز کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ رکھا جائے۔
امریکن اوور سائیٹ کا بڑا قدم، ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
6