5
مالاکنڈ( اباسین خبر) مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ میں واقع مہاجر کیمپ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 1 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔