کراچی( شوبزڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کی سالگرہ ایک شاندار انداز میں منائی۔ شعیب ملک اور مشہور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اس جوڑی کو ایک طرف عوامی تنقید کا سامنا رہا، لیکن اب دونوں کو اکثر خوش گوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔گزشتہ رات شعیب ملک نے ثنا جاوید کی سالگرہ منائی، جس کے لمحے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید خوش گوار موڈ میں ہیں اور اپنے شوہر کے لائے گئے کیک اور پھولوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ثنا جاوید نے اپنی پوسٹ میں شعیب ملک کو بہترین شوہر قرار دیا اور ان کی محبت و سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر جوڑے کی یہ خوبصورت تصاویر دیکھ کر مداحوں نے انہیں دعائیں اور نیک خواہشات بھیجیں، جبکہ کچھ صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے۔ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد سے یہ جوڑی مداحوں کے درمیان متنازع بنی رہی ہے۔ کچھ لوگ ان کی محبت اور خوش گوار زندگی کو پسند کرتے ہیں، جبکہ کچھ ابھی تک ان کی شادی پر سوالات اٹھاتے ہیں۔
ثنا جاوید کی سالگرہ ، مداحوں کا جوڑی کے لیے دعائوں کا تحفہ
5