5
کوئٹہ(اباسین خبر) انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور پسنی میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چرس اور آئس برآمد کر لی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر ایک ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔