لاہور( اباسین خبر) صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین نے کہا ہے کہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔وزیر اوقاف پنجاب سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی، جس میں امن و امان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شافع حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سیکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کی قوت سے ہی انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے، اور پوری قوم کو امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے متحد ہونا ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ ملک میں مزید امن و سکون قائم ہو سکے۔
صوبائی وزیر اوقاف پنجاب شافع حسین کا امن اور دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہونے کی اپیل
5