5
کوئٹہ( اباسین خبر) عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طبی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔