7
نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق خودارادیت کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے اور مسئلہ جموں و کشمیر کو اپنے ایجنڈے پر برقرار رکھے تاکہ عالمی امن قائم ہو سکے۔