8
لاہور( اباسین خبر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ مریدکے انٹرچینج پر جلد کام شروع ہونے کی خوش خبری سنائیں گے۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 (فیصل آباد 3) کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کر رہے تھے۔اس موقع پر ہمایوں اختر نے کہا کہ دہائیوں سے اس حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے عہدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بلکہ عہدے کے بغیر بھی عوامی خدمت میں مصروف ہوں۔