کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور اس حوالے سے شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپر تعینات کیے جائیں گے جبکہ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکار موجود ہوں گے۔محمد بلوچ کے مطابق، شہر کے پانچ مقامات پر کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور عید کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔عیدگاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے قریب 500 گز کے اندر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان تیار، ڈھائی ہزار اہلکار تعینات
10