لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہمیشہ بات کی جاتی ہے لیکن کسی نے مردوں کے حقوق کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔ فضا علی نے یہ بات رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران کی، جہاں انہوں نے شوہروں کے مسائل اور حقوق پر تفصیل سے گفتگو کی۔فضا علی کا کہنا تھا کہ مرد دن بھر محنت کرتے ہیں لیکن بیویاں اپنی تیز زبان سے انہیں تکلیف پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے نہ کہ حقوق کی جنگ لڑنی چاہیے، اور خواتین کو اپنے شوہروں کا احترام کرنا ضروری ہے کیونکہ مردوں کو اللہ تعالی نے کفیل و سرپرست بنایا ہے۔دورانِ شو، ایک خاتون کالر نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 سال کی ہیں، تین بچوں کی ماں ہیں اور اپنے گھر اور بچوں کو اکیلی سنبھال رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہے، اور ذہنی تشدد کرتا ہے۔ اس پر فضا علی نے کہا کہ ایسے حالات میں شوہروں کے احترام کی بات کیسے کی جا سکتی ہے۔
فضا علی کا شوہروں کے حقوق پر اہم بیان، خواتین کو احترام کا مشورہ دیدیا
9