لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ غنی علی کی شوبز چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں جس پر اداکارہ نے وضاحت پیش کر دی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں غنی علی نے کہا کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں اور اپنی فیملی سے دعاں کی درخواست کی۔تاہم، بعد ازاں انہوں نے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں شوبز چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں شیئر کی تھی۔ غنی علی نے کہا کہ وہ فی الحال انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں، لیکن مستقبل میں اپنے گھر اور بچوں پر توجہ دینے کے لیے شوبز سے کنارہ کش ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں،غنی علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کر دی
9