9
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1389 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرز کے اضافے سے 3084 ڈالرز ہو گئی ہے۔