کراچی( اباسین خبر)کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے میاں، بیوی اور نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں عدالت نے گرفتار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا۔ تفتیشی افسر منصور علی نے عدالت کو بتایا کہ ٹینکر کا مالک ملک سے باہر ہے اور گاڑی کی نمبر پلیٹ پشاور کی ہے، جس کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔ مزید برآں، سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرنی ہیں۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ حادثے میں شوہر، بیوی اور ان کی نومولود بچی جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ زخمی خاتون نے بچی کو جنم دیا، جو بعد میں طبی امداد نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل کالونی میں مقدمہ درج ہے۔
ملیر ہالٹ حادثے میں جاں بحق خاندان کے کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
9