لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وِیٹ این سینٹیو پروگرام کے تحت گندم کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کی سکیم کا آغاز کر دیا۔ مریم نواز نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ہزار ٹریکٹر کی تقسیم کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کو پہلا ٹریکٹر ملا۔مریم نواز نے کامیاب کاشتکاروں کو خود فون کر کے مبارکباد دی۔ جھنگ کے محمد اقبال اور منڈی بہاالدین کے سلمان احمد کو بھی مفت ٹریکٹر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ سے زائد اراضی رکھنے والے 21,496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔پنجاب میں اس سال 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی گئی، اور تین ماہ کے اندر تمام کامیاب کاشتکاروں کو ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب میں گندم کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کا انقلابی آغاز
9