12
کراچی ( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں ٹینکرز کے ہاتھوں تین افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک گردی دہشت گردی سے کم نہیں، اور ٹینکر مافیا کو آخری وارننگ دی جا رہی ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا اور ان کی آواز اٹھانے پر بعض افراد کو تکلیف ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بننے والی فلموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صرف عوام کی خدمت کی فلم ہی کامیاب ہوگی۔