8
اسلام آباد ( اباسین خبر)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شناختی دستاویزات منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں لندن کے مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسی کی آمد پر احتجاج کے دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کر کے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔