کوئٹہ( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے لوگ عید کے دن اپنے پیاروں کی مسخ شدہ لاشوں کا سامنا کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور پرامن مظاہرے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ مظاہرین کے خون کا حساب بلوچستان کی حقیقی آزادی کی حیات بنے گا۔اپنے بیان میں داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پرامن مظاہرہ سریاب روڈ پر فاشسٹ حکومت کے ایما پر پولیس کے دھاوے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں 26 نومبر 2024 کے اسلام آباد کے جبر، ظلم اور قتل و غارت کو دہرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیاں کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہو سکتیں۔داود شاہ کاکڑ نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کے حقوق اور بلوچستان کے عوام کی حقیقی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ اور دیگر گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
مظاہرین کے خون کا حساب بلوچستان کی حقیقی آزادی کی حیات بنے گا: پی ٹی آئی بلو چستان
6