5
اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی اور رہا کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں عدالت نے وحید مراد کی جانب سے مچلکوں کی رقم کم کرنے کی درخواست بھی منظور کی اور ضمانت کی رقم 50 ہزار سے کم کر کے 20 ہزار روپے کر دی۔یاد رہے کہ صحافی وحید مراد کو دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔