7
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ زخمی شخص ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 3 افراد فوری طور پر جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ 21 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تھا، جس کے بعد متاثرہ افراد کو سول سنڈیمن اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔