7
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔