وڈھ ( اباسین خبر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں لانگ مارچ وڈھ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گیا۔ اس لانگ مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں، اور بی این پی کے رہنما ساجد ترین سمیت دیگر مرکزی قیادت بھی اختر مینگل کے ہمراہ ہیں۔لانگ مارچ کے روانہ ہونے کے وقت وڈھ بازار میں عوام نے سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہو کر مارچ کے شرکا کو رخصت کیا۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کی گرفتاریوں کے خلاف یہ مارچ جاری رہے گا اور جب تک گرفتار خواتین کو رہا نہیں کیا جاتا، مارچ کے شرکا کوئٹہ میں دھرنا دیں گے۔خیال رہے کہ اختر مینگل کے لانگ مارچ کی حمایت بلوچستان کی مختلف قومی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کی جا چکی ہے۔
لانگ مارچ: اختر جان مینگل کی قیادت میں وڈھ سے کوئٹہ روانہ
6