ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے تقوی اختیار کرنے اور تزکیہ نفس کی اہمیت پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق، شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزہ اللہ کی رحمت اور مغفرت حاصل کرنے کا نادر و نایاب موقع ہے، اور ہر مسلمان کو رمضان کے دوران روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے مزید کہا کہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعائوں کی قبولیت کے لیے ایک سیڑھی ہے۔ امام حرم نے کہا کہ رمضان میں عبادات، صدقہ اور خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اس میں تقویت بھی آتی ہے، اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔
روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی طلب کرنا چاہیے: امام، خطیب مسجد الحرام
5