پشاور( اباسین خبر)پشاور میں عید الفطر کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ عید کے موقع پر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور رائیڈر و موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کو مزید سخت کیا گیا ہے، اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔یہ اقدامات پشاور میں عید کے دوران سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو عید کی خوشیوں میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ملک میں دہشتگردی کے پیش نظرپشاور میں عید الفطر کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
12