8
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں نوکری چھوڑ کر تھیٹر میں اداکاری کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ وہ طالبِ علمی کے زمانے میں سائنس کے مضمون سے وابستہ تھے اور ایک کیمیکل فیکٹری میں کام بھی کرتے تھے۔ تاہم، ایک دن کسی نے انہیں تھیٹر دکھایا اور وہ اس کا حصہ بننے کے لیے اتنے مائل ہوئے کہ نوکری چھوڑ کر گجراتی تھیٹر جوائن کر لیا۔