اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 500 تک پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہے۔ مرد ووٹرز کی شرح 53.71 فیصد اور خواتین کی 46.29 فیصد ہے۔اسلام آباد میں 11 لاکھ 83 ہزار 661 ووٹرز ہیں جن میں مرد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہیں۔ بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار 441 ووٹرز ہیں جن میں مرد 31 لاکھ 17 ہزار 944 اور خواتین 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہیں۔خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ووٹرز ہیں جن میں مرد 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین 1 کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار 93 ہیں۔ پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ووٹرز ہیں جن میں مرد 4 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہیں۔ سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز ہیں جن میں مرد 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہیں۔
پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے زائد، مرد 53.71 فیصد اور خواتین 46.29 فیصد
6