شمالی وزیرستان( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں 16 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنایا۔ اس کارروائی میں 16 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بار بار موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گی اور دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 16 خوارج ہلاک
7