10
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم سکندر نے ایڈوانس بکنگ کے پہلے دن 1.91 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ یہ فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے اور اس میں رشمیکا منڈانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پریتیک ببر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، بلاک سیٹس کے بغیر اس فلم نے 60,000 سے زائد ٹکٹس فروخت کیے ہیں جبکہ بلاک سیٹس کے ساتھ 6.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ بھارت بھر میں 9128 شوز رکھے گئے ہیں۔ سکندر کو موہن لال کی ایکشن تھرلر L2: Empuraan سے سخت مقابلہ درپیش ہوگا، جو 27 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔