5
غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیل سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔ بیت لاہیا، بیت حانون اور جبالیہ میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی کے خاتمے کی مانگ کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہم مرنے سے انکار کرتے ہیں، ہمارے بچوں کا خون سستا نہیں ہے اور جنگ بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کی کافی حد ہو چکی، اب وہ عزت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔ اس دوران کچھ مظاہرین نے حماس مخالف نعرے بھی بلند کیے۔