5
لاہور( اباسین خبر)بارشوں کی کمی کے باعث پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمِ سرما میں 38 فیصد کم بارشوں کی وجہ سے بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں، خاص طور پر چاول کی پیداوار پر اثرات مرتب ہوں گے، جس سے کسانوں کو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور کسانوں کو پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔