لاہور( سپورٹس ڈیسک)خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکواڈ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد منتخب کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی اسکواڈ کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ اوپنر شوال ذوالفقار کی 16 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو گی۔پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ:فاطمہ ثنا (کپتان)منیبہ علی (نائب کپتان)عالیہ ریاضڈیانا بیگگل فیروزہنجیہہ علوی (وکٹ کیپر)نشرح سندھونتالیہ پرویزعمیمہ سہیلرامین شمیمسعدیہ اقبالشوال ذوالفقارسدرہ امینسدرہ نوازسیدہ عروب شاہریزرو کھلاڑی:غلام فاطمہوحیدہ اخترام ہانیآئی سی سی ایونٹ: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں: پاکستان، بنگلا دیش، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، اور ویسٹ انڈیز۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گرانڈ اس ایونٹ کے 15 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
5