9
دبئی ( کامرس ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے جدید سیکیورٹی فیچرز اور پولیمر میٹریل سے تیار کیا گیا 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا ہے۔ نوٹ کے ڈیزائن میں سرخ رنگ کے مختلف شیڈز استعمال کیے گئے ہیں، جس میں ملک کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کی گئی ہے۔ نوٹ کے سامنے والے حصے پر ام القوین فورٹ اور پیچھے والے حصے پر فجیرہ پورٹ کی تصاویر شامل ہیں۔ یہ نوٹ ملک کی تاریخی اور تجارتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔