5
لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 5 اپریل اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز قذافی اسٹیڈیم، ایل سی سی اے گرانڈ اور ایچیسن کالج میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 5 اپریل کو تھائی لینڈ اور 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کا آغاز 9 اپریل سے ہو گا، جس میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔