لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر حنا منور نے کہا ہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ منیجر آپریشنز کے طور پر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا منور نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹاف میں خاتون اسٹاف کی تقرری ہونی چاہیے۔حنا منور، جو کہ گزشتہ برس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے طور پر آئیں اور پھر انہیں منیجر مقرر کیا گیا، نے کہا کہ مینز ٹیم کے ساتھ خواتین کی تقرری ویمن امپاورمنٹ کی ایک اہم مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے دنیا میں سپورٹ اسٹاف میں خواتین شامل ہوتی ہیں، لیکن ہمارے ہاں یہ ابھی تک عجیب سمجھا جاتا ہے۔حنا منور نے مزید کہا کہ مینز ٹیم کے ساتھ خاتون کی تقرری سے یہ پیغام ملتا ہے کہ خواتین کرکٹرز بھی اس کھیل میں اتنی ہی اہمیت رکھتی ہیں اور وہ کچھ سیکھ کر جائیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم میں ڈسپلن اور کوچز کی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹاف میں خاتون اسٹاف کی تقرری ہونی چاہیے: حنا منور
5